7 اکتوبر حملہ اسرائیلی فوج کی بڑی ناکامی تھی: ایال زامیر

7 اکتوبر حملہ اسرائیلی فوج کی بڑی ناکامی تھی: ایال زامیر

تل ابیب( مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زامیر نے 7 اکتوبر 2023 کے حملے کو فوج کی بڑی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان واقعات سے سبق حاصل کرنا ضروری ہے۔اپنے بیان میں ایال زامیر نے کہا کہ 7 اکتوبر کو اسرائیلی فوج کو سنگین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کے مطابق اس حملے سے متعلق فوجی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں، جن سے ہونے والی تباہی اور ناکامی کی شدت واضح ہوئی ہے۔اسرائیلی فوج کے سربراہ نے کہا کہ ماضی کی کوتاہیوں میں الجھے رہنے کے بجائے ان سے سبق سیکھ کر ضروری اصلاحات نافذ کی جائیں اور مستقبل کی جانب پیش قدمی کی جائے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.