سعودی تیل تنصیبات پر حملے، عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا
واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حوثی ملیشیا کے میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل مہنگا ہوگیا۔حملوں کے باعث سرمایہ کاروں میں یہ خدشات بڑھ گئے ہیں کہ خطے کے سب سے بڑے تیل برآمد کنندہ ملک سعودی عرب کی تیل پیداوار متاثر ہوسکتی ہے، جس سے عالمی رسد پر دباؤ آنے کا امکان ہے۔رائٹرز کے مطابق برطانوی خام تیل کی قیمت 103 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی، جبکہ امریکی خام تیل 91 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگیا۔متحدہ عرب امارات کے مربان خام تیل کی قیمت بھی بڑھ کر 111 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، تاہم قدرتی گیس کے نرخوں میں معمولی کمی دیکھی گئی۔