اب بزنس میں زیادہ دلچسپی ہے،بچپن میں اداکاری مزے کی تھی:کومل عزیز

3 ماہ قبل
اب بزنس میں زیادہ دلچسپی ہے،بچپن میں اداکاری مزے کی تھی:کومل عزیز

کراچی( شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ و کاروباری شخصیت کومل عزیز نے اداکاری کو اپنی کم عمری میں تفریح اور لطف کا ذریعہ قرار دیا ہے، تاہم اب وہ بزنس میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہیں۔کومل عزیز نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالات کے جواب دیے، جس میں ایک صارف نے پوچھا کہ آیا انہیں اداکاری میں مزہ آتا تھا یا بزنس میں۔ اس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ کاروبار میں، کیونکہ یہ انہیں ذہنی محنت، مسائل کے حل اور مارکیٹ ویلیو بڑھانے کا موقع دیتا ہے، جو اداکاری میں ممکن نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کم عمری میں اداکاری بھی لطف اندوز تھی، شوبز میں میک اپ، کپڑے اور گلیمر بہت اچھا لگتا تھا، لیکن اب وہ بڑی ہو چکی ہیں اور کاروباری میدان میں زیادہ مطمئن ہیں۔واضح رہے کہ کومل عزیز نے ڈرامہ انڈسٹری میں میں نہ جانو، راز الفت اور مہلت جیسے کامیاب ڈرامے کیے ہیں، اور اب وہ اپنا فیشن برانڈ چلا کر کامیاب کاروباری شخصیت کے طور پر اپنی پہچان قائم کر رہی ہیں۔