بلغراد( سپورٹس ڈیسک) دنیا کے نمبر ون ٹینس اسٹار نواک جوکووچ نے پروفیشنل ٹینس پلیئرز ایسوسی ایشن سے مکمل علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔نواک جوکووچ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ طویل غور و فکر کے بعد انہوں نے ایسوسی ایشن سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ شفافیت، گورننس اور اس بات پر تحفظات کے باعث کیا گیا کہ ان کی آواز اور امیج کو کس انداز میں پیش کیا جا رہا تھا۔جوکووچ نے کہا کہ اب ان کی توجہ اپنی ٹینس فیملی اور کھیل میں مثبت کردار ادا کرنے پر مرکوز رہے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنے اصولوں اور انٹیگریٹی کے مطابق آگے بڑھیں گے۔ٹینس اسٹار نے مزید کہا کہ وہ کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات رکھتے ہیں تاہم ان کی جانب سے یہ باب اب بند ہو چکا ہے۔واضح رہے کہ نواک جوکووچ پلیئرز ایسوسی ایشن کے بانی اراکین میں شامل تھے۔ 24 گرینڈ سلام ٹائٹلز جیتنے والے جوکووچ نے اس پلیٹ فارم کے ذریعے کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود، شیڈولنگ اور انفرادی کنٹریکٹرز کے حقوق کے لیے آواز بلند کی تھی، جبکہ ایسوسی ایشن نے مختلف عالمی ٹینس اداروں کے خلاف قانونی کارروائیاں بھی کی تھیں۔
نواک جوکووچ کا بڑا فیصلہ، پلیئرز ایسوسی ایشن سے علیحدگی کا اعلان
3 ماہ قبل