نوبیل انعام یافتہ نرگس محمدی کو ایران میں نئی قید

1 ماہ قبل
نوبیل انعام یافتہ نرگس محمدی کو ایران میں نئی قید

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میں انسانی حقوق کی کارکن اور نوبیل انعام یافتہ نرگس محمدی کو ساڑھے سات سال قید کی نئی سزا سنائی گئی ہے۔رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق نرگس فاؤنڈیشن نے بتایا کہ 53 سالہ نرگس محمدی نے خواتین کے حقوق کے لیے تین دہائیوں سے جاری جدوجہد پر یہ سزا سنی ہے۔ نرگس نے حال ہی میں ایک ہفتے کی بھوک ہڑتال ختم کی تھی اور جیل سے اپنے وکیل کو فون پر اپنی صورت حال سے آگاہ کیا۔نوبیل انعام یافتہ کارکن کو اجتماع اور قومی سلامتی کے خلاف سازش کے الزام میں 6 سال، حکومت کے خلاف پروپیگنڈے کے الزام میں ڈیڑھ سال قید، ایرانی شہر خوسف میں دو سال اندرونی جلاوطنی اور دو سالہ سفری پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔ایرانی وزارت خارجہ نے اس حوالے سے کوئی ردعمل نہیں دیا۔