لاہور( ترکیہ خبر) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آدھا رمضان گزرنے کے باوجود خیبرپختونخوا حکومت نے رمضان پیکج کی تقسیم شروع نہیں کی۔عظمیٰ بخاری کے مطابق پنجاب حکومت اب تک 30 لاکھ افراد کو رمضان نگہبان پروگرام کے تحت امدادی رقم منتقل کر چکی ہے اور آئندہ چند دنوں میں یہ تعداد 40 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ مریم نواز کے دسترخوانوں کے ذریعے روزانہ لاکھوں افراد افطاری کر رہے ہیں اور مستحق افراد کی مدد جاری ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے ابھی تک قومی اور صوبائی اسمبلی کے ارکان سے فہرستیں طلب کی ہیں لیکن عملی طور پر تقسیم کا آغاز نہیں ہوا۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان پیکج کے نام پر 10 ارب روپے پارٹی کارکنوں میں تقسیم کرے گی۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مزمل اسلم اور سہیل آفریدی بھی امدادی رقم کی تقسیم سے لاعلم ہیں اور پوری حکومت کی توجہ صرف اڈیالہ جیل میں قید ایک شخص پر مرکوز ہے، جبکہ عوامی مسائل نظر انداز کیے جا رہے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں رمضان پیکج کی تقسیم نہیں ہوئی:عظمیٰ بخاری کا الزام
1 ماہ قبل