اسلام آباد( ترکیہ خبر) اقوام متحدہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کا کوئی فوجی حل موجود نہیں۔انہوں نے زور دیا کہ پاکستان اس تنازع کے پائیدار اور پرامن حل کے لیے مذاکرات کی حمایت کرتا رہا ہے۔ عاصم افتخار نے بتایا کہ پاکستان نے 2022ء میں بھی دونوں ممالک کے مذاکرات کی تائید کی تھی اور اب بھی چاہتا ہے کہ روس اور یوکرین اپنے اختلافات کے حل کے لیے دوبارہ بات چیت کا آغاز کریں۔مندوب پاکستان نے اس بات پر زور دیا کہ مذاکرات کے دوران فریقین کی علاقائی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کو بروئے کار لانا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف سفارتی اور سیاسی ذرائع سے ہی اس طویل جنگ کا کوئی پائیدار حل ممکن ہے۔
روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کا کوئی فوجی حل موجود نہیں: پاکستان
1 ماہ قبل