آذربائیجان( کامرس ڈیسک)بین الاقوامی صاف توانائی کے دن کے موقع پر بلیک سی انرجی گرین کوریڈور کے سی ای او تورال علی یف نے کہا کہ منصوبے کے لیے ممکنہ سرمایہ کاروں کے ساتھ تعاون کے مختلف ماڈلز پر بات چیت جاری ہے۔علی یف کے مطابق یہ منصوبہ کیسپین خطے سے یورپ تک ہوا سے پیدا ہونے والی توانائی کی ترسیل کے بڑے اقدامات پر مشتمل ہے۔ فزیبیلیٹی اسٹڈی مکمل ہو چکی ہے اور موجودہ مرحلے پر فریقین سرمایہ کاروں کے ساتھ ممکنہ تعاون کے طریقوں پر غور کر رہے ہیں۔یہ سب میرین کیبل منصوبہ جارجیا اور رومانیہ کو براہِ راست جوڑے گا اور جنوبی قفقاز و جنوب مشرقی یورپ کے بجلی کے نظاموں کو منسلک کرے گا۔ اس کی لمبائی 1,155 کلومیٹر ہوگی، وولٹیج 525 کلو وولٹ اور صلاحیت 1,300 میگاواٹ رکھی گئی ہے۔ منصوبے کی تکمیل 2032 تک متوقع ہے۔
بلیک سی گرین کوریڈور منصوبے میں سرمایہ کاری کے نئے ماڈلز سامنے آگئے
2 ماہ قبل