وزیرستان میں گیس کے نئے ذخائر، پیداوار شروع، توانائی کے شعبے میں بڑی پیش رفت

5 دن قبل
وزیرستان میں گیس کے نئے ذخائر، پیداوار شروع، توانائی کے شعبے میں بڑی پیش رفت

اسلام آباد( ترکیہ خبر)ملکی سطح پر تیل و گیس کے شعبے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں وزیرستان بلاک میں اسپن وام ایک کنویں سے گیس اور کنڈینسیٹ کی پیداوار کا آغاز ہو گیا ہے۔وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ ماڑی انرجیز کے مطابق اس دریافت سے پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو تقویت ملے گی جبکہ ابتدائی طور پر روزانہ چالیس ملین مکعب فٹ گیس حاصل کی جا سکے گی۔حکام کے مطابق وزیرستان بلاک سے مجموعی گیس فراہمی بڑھ کر تقریباً ایک سو ملین مکعب فٹ یومیہ تک پہنچ گئی ہے۔ وفاقی وزیر نے منصوبے کی تکمیل میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی قربانیوں کو قابل تحسین قرار دیا۔ماڑی انرجیز کا کہنا ہے کہ شیوا ایک اور اسپن وام ایک منصوبوں کو قومی گیس نظام سے منسلک کر دیا گیا ہے، جس سے مقامی وسائل کے بہتر استعمال کے ذریعے درآمدی ایندھن پر انحصار میں کمی آئے گی۔یہ منصوبہ ماڑی انرجیز، او جی ڈی سی ایل اور اورینٹ پیٹرولیم پر مشتمل مشترکہ کاوش ہے، جبکہ کمپنی کے مطابق وزیرستان میں مزید تلاش اور پیداوار کے منصوبے بھی متوقع ہیں۔