راولپنڈی( ترکیہ خبر) انسداد منشیات کے مقدمات میں اضافے کے پیش نظر راولپنڈی میں ایک نئی عدالت قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پرانی ضلع کچہری میں نئی عدالت کے لیے مناسب کمرہ منتخب کر لیا گیا ہے۔ موجودہ انسداد منشیات عدالت میں 653 مقدمات زیر سماعت ہیں، جس کی وجہ سے نئی عدالت کی ضرورت پیش آئی۔ نئی عدالت کو انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نمبر 2 کا نام دیا گیا ہے۔سینئر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجا غضنفر نئی عدالت کے جج کے طور پر فرائض انجام دیں گے جبکہ ضیاء کیانی کو پراسیکیوٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، نئی عدالت کے لیے سٹاف کی تعیناتی بھی آج مکمل کی جائے گی۔حکام کے مطابق نئی عدالت رواں ہفتے کے دوران دو روز میں فعال ہو جائے گی اور راولپنڈی ڈویژن بھر میں درج تمام اے این ایف مقدمات کا ٹرائل اس میں کیا جائے گا۔