نیتن یاہو واشنگٹن پہنچ گئے، ایران معاملے پر ٹرمپ سے ملاقات

1 ماہ قبل
نیتن یاہو واشنگٹن پہنچ گئے، ایران معاملے پر ٹرمپ سے ملاقات

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران سے متعلق صورتحال پر مشاورت کے لیے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اگلے ہفتے ملاقات متوقع ہے۔اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق نیتن یاہو بدھ کو واشنگٹن پہنچیں گے جہاں وہ صدر ٹرمپ سے امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔دفتر کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کے مطابق ایران کے ساتھ کسی بھی مذاکرات میں اس کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو بھی شامل کرنا ضروری ہے کیونکہ یہ خطے کی سلامتی کے لیے اہم ہے۔یاد رہے کہ ایران نے عمان میں مسقط مذاکرات کے دوران یورینیم افزودگی روکنے کے امریکا کے مطالبے کو مسترد کر دیا تھا، اور میزائل صلاحیتوں پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی سفارتی سرگرمیوں کے باعث مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی پر عالمی سطح پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔