نواز شریف، مریم نواز کی سعودی سفیر سے الوداعی ملاقات
لاہور( تر کیہ خبر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے الوداعی ملاقات کی۔سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی وزیراعلیٰ آفس پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ملاقات کے دوران نواز شریف اور مریم نواز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات کے فروغ کے لیے سعودی سفیر کی سفارتی خدمات کو سراہا۔نواف بن سعید المالکی نے پاکستان میں اپنے قیام کو یادگار قرار دیتے ہوئے نواز شریف اور مریم نواز شریف کا پرتپاک میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات اور باہمی تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔