شام پر اسرائیلی حملے کا دنیا نو ٹس لے: تر ک حکام

شام پر اسرائیلی حملے کا دنیا نو ٹس لے: تر ک حکام

استنبول( تر کیہ خبر) ترکیہ نے شام کے صوبہ ادلب میں ابو الظہور فوجی ہوائی اڈے پر اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ترک وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل مسلسل شام کے بنیادی ڈھانچے اور دفاعی صلاحیتوں کو نشانہ بنا رہا ہے، جس سے ملک کی علاقائی سالمیت اور قومی اتحاد کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔وزارت نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ شام کے خلاف اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے زیادہ دوٹوک اور مؤثر مؤقف اختیار کرے، کیونکہ اسرائیلی کارروائیاں روز بروز نئی شکل اختیار کر رہی ہیں۔ترکیہ نے عالمی برادری سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی قوانین کو نظر انداز کرنے والی ان کارروائیوں کے ذمہ داروں کا احتساب یقینی بنایا جائے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.