ترکیہ، قطر اور شام سے علاقائی صورتحال پر رابطہ

ترکیہ، قطر اور شام سے علاقائی صورتحال پر رابطہ

انقرہ( تر کیہ خبر) ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی اور شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی سے الگ الگ ٹیلیفونک رابطے کیے۔ترک وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق شیخ محمد بن عبدالرحمٰن سے گفتگو میں آبنائے ہرمز کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ شامی وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی سے بات چیت کے دوران خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع نے دونوں ٹیلیفونک گفتگو کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.