ترکیہ خبر

متحدہ قومی موومنٹ کا متبادل بجٹ: سرمایہ دار طبقے سے ٹیکس وصولی کا مطالبہ

متحدہ قومی موومنٹ کا متبادل بجٹ: سرمایہ دار طبقے سے ٹیکس وصولی کا مطالبہ

کراچی ( ترکیہ خبر) متحدہ قومی موومنٹ نے متبادل بجٹ پیش کرتے ہوئے بڑے سرمایہ دار طبقے سے ٹیکس وصول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی رہنما فاروق ستار نے پریس کانفرنس میں کہا کہ تیل پر عائد لیوی فوری طور پر ختم کی جائے اور تنخواہ دار اور درمیانے طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے کسانوں اور ہاریوں کو فوری ریلیف دینا ضروری ہے تاکہ دیہی معیشت کو سہارا مل سکے۔ ان کے مطابق ملک کے عوام کی قوتِ خرید مسلسل کم ہو رہی ہے اور معاشی جمود نے حالات کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔فاروق ستار نے کہا کہ ملک کی معاشی خودمختاری اس کی بقا کے لیے انتہائی اہم ہے اور مقامی سرمایہ کاری کے ذریعے ہی معیشت کو بہتری کی طرف لے جایا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فوج کے سربراہ سید عاصم منیر کی سفارتی کوششوں کے باعث پاکستان کو عالمی سطح پر توجہ حاصل ہوئی ہے۔