مسلم خاتون میجر ایلا واویا اسرائیلی فوج کی نئی ترجمان مقرر تل ابیب( مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی فوج نے ایک غیر معمولی اقدام میں میجر ایلا واویا کو عربی زبان کی نئی فوجی ترجمان مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وہ چند ہفتوں میں کرنل اویخائی ادرعی کی جگہ سنبھالیں گی، جو گزشتہ 20 برس سے یہ ذمہ داری نبھا رہے تھے اور اب ریٹائر ہو رہے ہیں۔36 سالہ میجر ایلا واویا، جنہیں سوشل میڈیا پر "کیپٹن ایلا" کے نام سے جانا جاتا ہے، اسرائیلی فوج کی صفِ اول کی مسلم عرب خواتین افسران میں شمار ہوتی ہیں۔ انہیں اس عہدے پر ترقی دے کر لیفٹیننٹ کرنل بنایا جائے گا۔میجر ایلا واویا وسطی اسرائیل کے عرب قصبے قلنسوہ میں پیدا ہوئیں اور 2013 میں رضاکارانہ طور پر اسرائیلی فوج میں شمولیت اختیار کی۔ ابتدا میں انہوں نے اپنے خاندان سے فوج میں شمولیت کو خفیہ رکھا۔ وہ اس وقت کرنل ادرعی کی نائب کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں اور سوشل میڈیا پر متحرک ہیں، ٹک ٹاک پر 5 لاکھ اور ایکس پر تقریباً دو لاکھ فالوورز ہیں۔ایلا واویا کی تقرری کو اسرائیلی فوج میں عرب شہریوں، خصوصاً مسلم خواتین، کی بڑھتی نمائندگی کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ اسرائیل کی کل آبادی کا تقریباً 20 فیصد عرب شہری ہیں، جن میں مسلمان، عیسائی اور دروز شامل ہیں، اور فوج میں دروز اور چرکاسی برادری کے لیے بھرتی لازمی ہے۔

2 ماہ قبل

xتل ابیب( مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی فوج نے ایک غیر معمولی اقدام میں میجر ایلا واویا کو عربی زبان کی نئی فوجی ترجمان مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وہ چند ہفتوں میں کرنل اویخائی ادرعی کی جگہ سنبھالیں گی، جو گزشتہ 20 برس سے یہ ذمہ داری نبھا رہے تھے اور اب ریٹائر ہو رہے ہیں۔36 سالہ میجر ایلا واویا، جنہیں سوشل میڈیا پر "کیپٹن ایلا" کے نام سے جانا جاتا ہے، اسرائیلی فوج کی صفِ اول کی مسلم عرب خواتین افسران میں شمار ہوتی ہیں۔ انہیں اس عہدے پر ترقی دے کر لیفٹیننٹ کرنل بنایا جائے گا۔میجر ایلا واویا وسطی اسرائیل کے عرب قصبے قلنسوہ میں پیدا ہوئیں اور 2013 میں رضاکارانہ طور پر اسرائیلی فوج میں شمولیت اختیار کی۔ ابتدا میں انہوں نے اپنے خاندان سے فوج میں شمولیت کو خفیہ رکھا۔ وہ اس وقت کرنل ادرعی کی نائب کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں اور سوشل میڈیا پر متحرک ہیں، ٹک ٹاک پر 5 لاکھ اور ایکس پر تقریباً دو لاکھ فالوورز ہیں۔ایلا واویا کی تقرری کو اسرائیلی فوج میں عرب شہریوں، خصوصاً مسلم خواتین، کی بڑھتی نمائندگی کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ اسرائیل کی کل آبادی کا تقریباً 20 فیصد عرب شہری ہیں، جن میں مسلمان، عیسائی اور دروز شامل ہیں، اور فوج میں دروز اور چرکاسی برادری کے لیے بھرتی لازمی ہے۔