ایران سے پاکستانی شہریوں کی واپسی، تفتان کے راستے مزید 556 وطن پہنچ گئے

1 ماہ قبل
ایران سے پاکستانی شہریوں کی واپسی، تفتان کے راستے مزید 556 وطن پہنچ گئے

کوئٹہ( ترکیہ خبر) ایران سے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی جاری ہے، تفتان کے راستے مزید 556 شہری کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔واپس آنے والوں میں 506 طلبہ اور 50 زائرین شامل ہیں۔ گزشتہ دو روز میں تفتان کے ذریعے کل 940 شہری وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔ علاوہ ازیں، گوادر کے راستے مزید 136 شہری، جن میں 25 طلبہ شامل ہیں، وطن لوٹے، جس کے بعد مجموعی تعداد 456 تک پہنچ گئی۔طلبہ کا کہنا ہے کہ ایران پر حملوں کے بعد خوف کی فضا قائم تھی اور وہ پاکستانی سفارتخانے کی مدد سے محفوظ طریقے سے واپس آئے ہیں۔