محسن نقوی کا غیر قانونی امیگریشن اور بھکاری مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

2 ماہ قبل
محسن نقوی کا غیر قانونی امیگریشن اور بھکاری مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

اسلام آباد( پاکستان خبر) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے افسران کو غیر قانونی امیگریشن میں ملوث مافیا کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی جاری رکھنے اور پیشہ ور بھکاری مافیا سمیت ان کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔وزیر داخلہ کی زیر صدارت اہم اجلاس میں ایف آئی اے کے امیگریشن ونگ کی کارکردگی اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور پاکستان کے نام پر کسی صورت غلطی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے ایئرپورٹس پر امیگریشن چیکنگ کے نظام کو مؤثر بنانے اور سفری دستاویزات کی سخت سکریننگ کی ہدایت بھی دی۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اور کراچی و لاہور زون کے ڈائریکٹرز بھی موجود تھے۔