یادگارِ فتح کی تقریب، شہداء کے اہلخانہ سے عسکری و سیاسی قیادت کی ملاقات

یادگارِ فتح کی تقریب، شہداء کے اہلخانہ سے عسکری و سیاسی قیادت کی ملاقات

اسلام آباد( تر کیہ خبر) یادگارِ فتح کی شاندار افتتاحی تقریب کے موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان نے شہداء اور غازیوں کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہداء کے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ انہوں نے شہداء کے اہلخانہ کے سروں پر دستِ شفقت بھی رکھا۔اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، صدر مملکت اور وزیراعظم نے شہداء اور غازیوں کے اہلخانہ کی ثابت قدمی، حوصلے اور ملکی دفاع کے لیے دی گئی قربانیوں کو سراہا۔شہداء کے لواحقین سے عسکری و وفاقی قیادت کی خصوصی ملاقات اس عزم کا اظہار ہے کہ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہے اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.