ترکیہ، مصر کا دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ترکیہ، مصر کا دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

استنبول( تر کیہ خبر) ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے کہ ترکیہ اور مصر باہمی اعتماد اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے تعاون جاری رکھیں گے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط شراکت داری خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی۔حاقان فیدان نے ترک سوشل میڈیا پلیٹ فارم این سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ مصر کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کا اہم موقع تھا۔ انہوں نے مصری حکام، بالخصوص اپنے ہم منصب بدر عبدالعاطی کی جانب سے پرتپاک میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔ترک وزیر خارجہ کے مطابق انہوں نے مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کے ساتھ ترکیہ۔مصر مشترکہ منصوبہ بندی گروپ کے دوسرے اجلاس کی مشترکہ صدارت بھی کی۔حاقان فیدان نے مصر کی جنرل انٹیلی جنس سروس کے سربراہ حسن رشاد اور عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل نبیل فہمی سے بھی ملاقاتیں کیں۔انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارت بڑھانے، اقتصادی روابط میں تنوع پیدا کرنے اور ترکیہ و مصر کے درمیان رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مختلف معاہدوں پر دستخط بھی کیے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.