ترکیہ خبر

امن کوششوں پر عسکری قیادت سوشل میڈیا پر نمایاں موضوع بن گئی

امن کوششوں پر عسکری قیادت سوشل میڈیا پر نمایاں موضوع بن گئی

اسلام آباد( ترکیہ خبر) امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے امن معاہدے میں پاکستان کے سفارتی کردار کو سوشل میڈیا اور مختلف حلقوں میں بھرپور توجہ حاصل ہو رہی ہے۔ ملکی و بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی کاوشوں کو سراہا جا رہا ہے۔معاہدے کے بعد سماجی رابطوں کے مختلف پلیٹ فارمز پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حوالے سے متعدد تعریفی رجحانات نمایاں رہے، جہاں صارفین نے علاقائی اور عالمی سطح پر امن کے فروغ کیلئے پاکستان کے کردار پر اظہارِ خیال کیا۔سوشل میڈیا پر جاری تبصروں میں عسکری قیادت کی سفارتی حکمتِ عملی اور کردار کو مثبت انداز میں اجاگر کیا گیا۔ بعض صارفین نے عالمی امن کیلئے خدمات کے اعتراف میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بین الاقوامی اعزازات کیلئے بھی موزوں قرار دیا۔واضح رہے کہ یہ آرا اور مطالبات سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر صارفین کی جانب سے سامنے آئے ہیں۔