اسلام آباد، کراچی( ترکیہ خبر) ملک کے مختلف بین الاقوامی ہوائی اڈوں سے مشرقِ وسطیٰ جانے والی مجموعی طور پر 116 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جس کے باعث ہزاروں مسافر متاثر ہوئے ہیں۔کراچی ایئرپورٹ سے دبئی، ابوظہبی، شارجہ، قطر، کویت اور بحرین کی 32 پروازیں منسوخ ہوئیں، اسلام آباد سے 28، لاہور سے 20 اور پشاور سے 16 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ دیگر شہروں میں بھی پروازیں متاثر ہوئیں۔متاثرہ ایئرلائنز میں ایمریٹس، اتحاد ایئر عربیہ، پی آئی اے، ایئر بلو، فلائی دبئی، قطر ایئر ویز اور فلائی جناح شامل ہیں۔ حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ روانگی سے قبل اپنی متعلقہ ایئرلائن سے تازہ صورتحال معلوم کریں۔ایوی ایشن ایسوسی ایشن کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث اب تک 7 ایئرپورٹس پر تقریباً 9 ہزار 500 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔
مشرق وسطیٰ کشیدگی: پاکستان کے 116 بین الاقوامی پروازیں منسوخ
1 ماہ قبل