مشرق وسطیٰ بحران ترکیہ کے سفارتی رابطے تیز

18 گھنٹے قبل
مشرق وسطیٰ بحران ترکیہ کے سفارتی رابطے تیز

انقرہ( ترکیہ خبر)انقرہ اور استنبول سے موصول اطلاعات کے مطابق حاکان فیدان نے مشرق وسطیٰ میں جاری جنگی صورتحال کے پیش نظر اہم سفارتی رابطے کیے ہیں۔ذرائع کے مطابق انہوں نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی، مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی اور امریکا کے حکام سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ترک وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق ان رابطوں میں اسرائیل اور امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف جاری جنگی صورتحال اور اس کے خاتمے کے ممکنہ سفارتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گفتگو کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، تاہم ترکیہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔