اسلام آباد( ترکیہ خبر)محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطی میں جاری جنگی صورتحال کے اثرات پاکستان کے موسم پر پڑ سکتے ہیں۔محکمہ کے مطابق ایران میں حالیہ صورتحال کے سبب پیدا ہونے والی ہوائیں آلودہ ذرات کے ساتھ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مغربی حصوں تک پہنچ سکتی ہیں۔محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ ایران سے آنے والی ہواؤں کے نتیجے میں وہاں فضائی معیار متاثر ہونے کا خدشہ موجود ہے، جس سے صحت پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
مشرق وسطی میں جنگی صورتحال کا اثر پاکستان کے موسم پر، فضائی معیار متاثر ہونے کا خدشہ
4 ہفتے قبل