مہرِبان علیئیوا کی معروف مصور فرہاد خلیلوف کو 80ویں سالگرہ پر مبارکباد
باکو (ترکیہ خبر) آذربائیجان کی خاتون اول اور پہلی نائب صدر مہرِبان علیئیوا نے عوامی مصور اور آذربائیجان یونین آف آرٹسٹس کے چیئرمین فرہاد خلیلوف کو ان کی 80ویں سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔آذرتاج کے مطابق مہرِبان علیئیوا نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں فرہاد خلیلوف کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی صحت اور درازیٔ عمر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔انہوں نے فنونِ لطیفہ کے لیے فرہاد خلیلوف کی کئی دہائیوں پر محیط خدمات اور آذربائیجان کے روایتی مصوری کے فن کو ترقی دینے میں ان کی نمایاں شراکت پر شکریہ ادا کیا۔ مہرِبان علیئیوا نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اور ان کے اہل خانہ کو اپنی حفاظت میں رکھے۔