لاہور ہائیکورٹ نے ترک معارف فاؤنڈیشن کے حق میں فیصلہ سنا دیا

لاہور ہائیکورٹ نے ترک معارف فاؤنڈیشن کے حق میں فیصلہ سنا دیا

 لاہور (ترکیہ خبر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے ترک معارف فاؤنڈیشن کے خلاف پنجاب لیبر کورٹ اور متعلقہ اتھارٹیز کے فیصلے کالعدم قرار دیتے ہوئے سابق ملازم کے دعوے پر دوبارہ فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے زور دیا کہ معاملے کا ازسرنو جائزہ لیتے وقت پاکستان اور ترکیہ کے باہمی تعلقات کو بھی مدنظر رکھا جائے۔جسٹس جواد حسن کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے سماعت کے بعد ترک فاؤنڈیشن کی رٹ پٹیشن منظور کرلی۔ عدالت نے پیمنٹ آف ویجز ایکٹ 1936 کے تحت کام کرنے والی اتھارٹی کے فیصلے اور پنجاب لیبر کورٹ کا وہ فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا جس میں فاؤنڈیشن کی اپیل مسترد کی گئی تھی۔عدالتی فیصلے میں متعلقہ اتھارٹی کو عصمت متین کے معاملے پر دوبارہ فیصلہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عصمت متین ستمبر 2003 سے پاک ترک انٹرنیشنل کیگ ایجوکیشن فاؤنڈیشن (PTICEF) کے زیر انتظام ملتان کے ایک کیمپس میں وائس پرنسپل کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔عدالت نے ہدایت کی کہ معاملے کا فیصلہ سپریم کورٹ کے 2018 کے فیصلے کی روشنی میں کیا جائے، جس میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا گیا تھا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.