نائجیریا میں دفاعی نمائش، ترکیہ کی کمپنیاں جدید ٹیکنالوجی پیش کرنے لگیں
انقرہ (ترکیہ خبر) ترکیہ کی دفاعی کمپنیاں پیر کو نائجیریا کے شہر لاگوس میں شروع ہونے والی افریقہ انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزیبیشن 2026 میں اپنی جدید ٹیکنالوجی اور صلاحیتوں کی نمائش کر رہی ہیں۔4 روزہ نمائش پیر سے جمعرات تک جاری رہے گی، جس کا اہتمام نائجیریا کی دفاعی صنعتوں کی کارپوریشن نے کیا ہے۔ اس کا مقصد براعظم افریقہ میں سکیورٹی تعاون اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کو فروغ دینا ہے۔نمائش میں دنیا بھر کی 500 سے زائد کمپنیوں، 20 ہزار سے زیادہ افراد اور 100 سے زائد سرکاری وفود کی شرکت متوقع ہے۔نمائش میں زمینی، فضائی، بحری، خلائی اور سائبر سکیورٹی کے شعبوں سے متعلق مصنوعات پیش کی جا رہی ہیں۔ نمائش میں بکتر بند فوجی گاڑیوں، توپ خانے کے نظام، بغیر پائلٹ فضائی گاڑیوں، جدید ریڈار، بحری پلیٹ فارمز اور سونار نیویگیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف دفاعی سازوسامان شامل ہیں۔