اسلامی دنیا سے تعلقات کا فروغ، آذربائیجان کی اہم ترجیح
باکو (ترکیہ خبر) آذربائیجان کی خارجہ پالیسی کی اہم ترجیحات میں اسلامی دنیا سے تعلقات مضبوط بنانا، اسلامی یکجہتی کو فروغ دینا اور بین الاقوامی تعاون کو وسعت دینا شامل ہے۔ صدر الہام علییف کی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات نے بھی اس تعاون کی سیاسی اور سفارتی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔آذربائیجان نے آزادی بحال کرنے کے بعد جن ابتدائی بین الاقوامی تنظیموں میں شمولیت اختیار کی، ان میں اسلامی تعاون تنظیم بھی شامل تھی۔ رواں سال تنظیم میں آذربائیجان کی رکنیت کے 35 سال مکمل ہو رہے ہیں۔