ترکیہ، سعودی عرب، پاکستان اور ایران کا علاقائی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
انقرہ (ترکیہ خبر) ترکیہ، سعودی عرب، پاکستان اور ایران نے علاقائی امن و سلامتی سمیت اہم امور پر تعاون مضبوط بنانے کے لیے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔مشترکہ اعلامیے کے مطابق یہ اتفاق پیر کو ایرانی دارالحکومت تہران میں چاروں ممالک کے اجلاس کے بعد کیا گیا۔ اجلاس میں علاقائی سلامتی، خطے میں اسرائیل کی سرگرمیوں اور فلسطین و لبنان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کی میزبانی ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے کی، جس میں ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے وفود نے شرکت کی۔اجلاس میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی شریک ہوئے۔ ترکیہ کی نمائندگی قومی انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ ابراہیم قالن، سعودی عرب کی نمائندگی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور پاکستان کی نمائندگی چیف آف آرمی اسٹاف عاصم منیر نے کی۔