شفقت عباس ڈی جی انٹرنل پبلسٹی ونگ تعینات
اسلام آباد (ترکیہ خبر) وفاقی حکومت نے انفارمیشن گروپ گریڈ 20 کے پی آئی ڈی لاہور کے ڈائریکٹر جنرل (پی آر) شفقت عباس کو ڈی جی عاشق حسین شیخ کی جگہ وزارت اطلاعات اسلام آباد میں ڈائریکٹر جنرل انٹرنل پبلسٹی ونگ تعینات کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی سیکریٹری منظور شاہ کا کامرس ڈویژن سے اقتصادی امور ڈویژن جبکہ ڈپٹی سیکریٹری سروش فاطمہ کا اقتصادی امور ڈویژن سے صنعت و پیداوار ڈویژن تبادلہ کر دیا گیا۔سیکشن افسر بختاور یوسفانی کو مواصلات ڈویژن سے اقتصادی امور ڈویژن، پولیس سروس گریڈ 17 کی سارہ علی ہاشمی کو سیکشن افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن جبکہ فاخرہ اکرم کو سیکشن افسر مواصلات ڈویژن تعینات کر دیا گیا۔