کراچی ( شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ مہربانو نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کر رہی افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔ مداحوں کی جانب سے کئی ماہ سے لگاتار قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں، جس کا خاتمہ اداکارہ کے حالیہ انسٹاگرام Q&A سیشن میں واضح جواب سے ہوگیا۔ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ "کیا آپ شادی شدہ ہیں؟" جس پر مہربانو نے مختصر اور دوٹوک جواب دیا: نہیں۔ اس جواب نے سوشل میڈیا اور مداحوں کے حلقوں میں جاری افواہوں کا فوری طور پر خاتمہ کر دیا۔یاد رہے کہ ستمبر 2025 میں مہربانو کے انسٹاگرام اکانٹ سے ان کے شوہر شاہ رخ کاظم علی کے ساتھ تمام تصاویر اچانک غائب ہو گئی تھیں، حتی کہ شادی کی کوئی تصویر بھی پروفائل پر موجود نہیں رہی، جس نے افواہوں میں شدت پیدا کر دی تھی۔عام طور پر سوشل میڈیا پر بے باک اور کھلے انداز میں اظہارِ خیال کرنے والی مہربانو کی خاموشی نے بعض حلقوں میں طلاق یا علیحدگی کی قیاس آرائیوں کو بڑھاوا دیا تھا، تاہم اب ان کے دوٹوک جواب نے صورتحال واضح کر دی ہے۔
مہربانو نے شادی شدہ ہونے کی افواہوں کا دوٹوک جواب دے دیا
3 ماہ قبل