اسلام آباد( ترکیہ خبر) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے وفاقی دارالحکومت میں اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ بھی موجود تھے۔ملاقات میں وزیراعظم نے ’ٹو سیشنز‘ کے کامیاب انعقاد پر چینی قیادت کو مبارکباد دی اور چینی صدر شی جن پنگ، وزیراعظم لی کیانگ اور وزیر خارجہ وانگ یی کی جانب سے یوم پاکستان کی مبارکباد دینے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے زراعت، صنعتی تعاون اور بنیادی ڈھانچے کے تحت سی پیک 2 کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے پاکستان کی اقتصادی استقامت اور اصلاحات کی کوششوں کو سراہا اور تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون جاری رکھنے کا وعدہ کیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان جاری رابطوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور 75 ویں سالگرہ کے موقع پر تعلقات مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعظم نے علاقائی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کشیدگی میں کمی اور استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو اجاگر کیا اور باہمی دلچسپی کے امور میں قریبی ہم آہنگی اور پائیدار پاک چین اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، سی پیک 2 کو آگے بڑھانے کا عزم
1 ہفتے قبل