وا شنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر نے کہا ہے کہ امریکی افواج کی جانب سے تحویل میں لیے گئے ایرانی پرچم بردار کارگو جہاز سے برآمد ہونے والے مواد کی تفصیلات خفیہ ہیں اور انہیں ظاہر نہیں کیا جا سکتا۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہاز میں کچھ اہم اشیا موجود تھیں تاہم یہ معلومات انتہائی حساس نوعیت کی ہیں، اس لیے انہیں منظر عام پر نہیں لایا جا سکتا۔ ان کے مطابق اس کارروائی کے نتیجے میں امریکا کو اہم معلومات اور مواد حاصل ہوا ہے۔صدر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین یا کسی اور ملک کی جانب سے امریکی اقدامات پر ردعمل کے حوالے سے انہیں کوئی ناراضی نہیں، کیونکہ مختلف ممالک اسی نوعیت کی کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔یاد رہے کہ امریکی صدر نے اس سے قبل بتایا تھا کہ امریکی افواج نے خلیج عمان میں ایک ایرانی کارگو جہاز کو نشانہ بنا کر تحویل میں لیا تھا، جب وہ مبینہ طور پر امریکی ناکہ بندی کو عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
ایرانی کارگو جہاز سے برآمد مواد خفیہ، تفصیلات ظاہر نہیں کی جا سکتیں: امریکی صدر
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں