مریم نواز کا دورہ کوئٹہ، شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات کی

1 ماہ قبل
مریم نواز کا دورہ کوئٹہ، شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات کی

کوئٹہ( ترکیہ خبر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئیں۔ کوئٹہ ایئرپورٹ پر گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل اور صوبائی وزراء نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب گورنر ہاؤس پہنچیں جہاں ان کی گورنر بلوچستان سے ون ٹو ون ملاقات شیڈول ہے۔ مریم نواز حالیہ دہشت گرد حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے ملاقات اور اظہار یکجہتی کریں گی۔