لاہور( ترکیہ خبر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کراچی کے گل پلازہ میں ہونے والی آتشزدگی کے بعد پنجاب بھر میں تمام فائر سسٹمز کے آڈٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ نئے ایس او پیز تیار کیے جائیں گے اور فائر سیفٹی سسٹمز کو مضبوط بنایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ شارٹ سرکٹ کے خدشات کے پیش نظر سرکاری اور نجی عمارتوں کی مکمل جانچ کی جائے گی تاکہ آگ کے خطرات کو بروقت روکا جا سکے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ سرکاری دفاتر، ہسپتال، سکول اور نجی اداروں میں حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں گے اور آگ کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔