کراچی( ترکیہ خبر) ملیر کورٹ میں گلشن حدید کے مختلف علاقوں میں سات سو سے زائد شہریوں سے اربوں روپے کے مبینہ فراڈ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس دوران عدالت نے ملزم بصیر احمد کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی۔درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد ملزم عدالت سے فرار ہوگیا۔ملزم کے خلاف تھانہ اسٹیل ٹاؤن میں شہری وقاص چوہدری کی مدعیت میں چیک باؤنس کا مقدمہ درج ہے۔ وکیل مدعی مقدمہ عباس زر کے مطابق ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ گلشن حدید میں ’نذیر موٹرز‘ کے نام سے شوروم قائم کر رکھا تھا اور گھگھر پھاٹک سمیت مختلف علاقوں میں سات سو افراد سے فراڈ کیا۔وکیل کا کہنا تھا کہ ملزم مختلف افراد سے گاڑیاں خرید کر ادائیگی کے لیے چیکس دیتا تھا جو بعد ازاں باؤنس ہو جاتے تھے، اور وقاص چوہدری سے بھی دو گاڑیاں خرید کر دیے گئے چیکس باؤنس ہو گئے۔ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم ضمانت کا حقدار نہیں اور اس کی عبوری ضمانت مسترد کرکے جیل بھیجا جائے۔
ملیر: اربوں روپے کے فراڈ کیس میں ملزم بصیر احمد ضمانت کے بعد فرار
3 دن قبل