پنجاب میں کسانوں کیلئے بڑا ریلیف ڈیزل پر سبسڈی کا اعلان

18 گھنٹے قبل
پنجاب میں کسانوں کیلئے بڑا ریلیف ڈیزل پر سبسڈی کا اعلان

لاہور ( ترکیہ خبر) مریم نواز شریف نے کاشتکاروں کے لیے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کے تحفظ اور مالی معاونت کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔وزیراعلیٰ کے مطابق پنجاب میں گندم کاشت کرنے والے پچیس ایکڑ تک اراضی رکھنے والے کاشتکاروں کو مالی امداد فراہم کی جائے گی تاکہ ان کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ ہر ایکڑ کے لیے دس لیٹر ڈیزل پر فی لیٹر ایک سو پچاس روپے سبسڈی دی جائے گی، جس کا مقصد بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت کو کم کرنا ہے۔مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پاکستان میں بھی محسوس کیے جا رہے ہیں، جس کے باعث کسانوں کو مشکلات کا سامنا ہے، تاہم حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سبسڈی کے نظام کو شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے وہ خود نگرانی کر رہی ہیں تاکہ مالی فوائد براہ راست ہر کسان تک پہنچ سکیں۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ کسان صوبے کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے حکومت عملی اقدامات جاری رکھے گی۔