یمن کی سیاست میں بڑا دھماکہ، عیدروس الزبیدی غدار قرار

3 ماہ قبل
یمن کی سیاست میں بڑا دھماکہ، عیدروس الزبیدی غدار قرار

ریاض( مانیٹرنگ ڈیسک)ریاض میں جنوبی یمن سے متعلق ہونے والے جامع مذاکرات میں شرکت کی یقین دہانی کے باوجود، جنوبی عبوری کونسل کے سربراہ عیدروس الزبیدی اچانک نامعلوم مقام کی جانب فرار ہو گئے، جس کے بعد یمنی صدارتی قیادت کونسل نے ان کی رکنیت فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔یمنی سرکاری خبر رساں ایجنسی "سبا" کے مطابق صدارتی قیادت کونسل نے بدھ کے روز جاری بیان میں کہا ہے کہ عیدروس الزبیدی کو سنگین غداری کے الزامات کے تحت معطل کر دیا گیا ہے اور انہیں پبلک پراسیکیوٹر کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ یہ کارروائی قانونِ جرائم و سزاں کی دفعہ 125 کے تحت کی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ الزبیدی پر ریاست کے آئینی ڈھانچے پر حملہ، حکومتی اقدامات میں رکاوٹ ڈالنے، اور ایک مسلح گروہ تشکیل دے کر فوجی افسران اور اہلکاروں کے قتل جیسے سنگین جرائم کے الزامات ہیں۔مزید بتایا گیا کہ انہوں نے جنوبی یمن کی صورتحال کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا، شہریوں کے خلاف خلاف ورزیاں کیں اور تنصیبات و فوجی اڈوں کو نشانہ بنا کر تخریب کاری کے اقدامات کیے، جو قانون کی دفعہ 126 کے تحت آتے ہیں۔حکام کے مطابق اس غیر معمولی فیصلے کے بعد ملک میں سیاسی بے یقینی میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ جنوبی یمن کے مستقبل پر بھی سوالیہ نشان کھڑا ہو گیا ہے۔