ہنگو( ترکیہ خبر)ضلع کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن جاری ہے، جس کے دوران دو دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔علاقہ بگٹو ٹاپ سرکی اور چمبہ گل میں بڑے پیمانے پر کارروائی کی جا رہی ہے، جہاں کئی گھنٹوں سے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گیا جبکہ ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔ریجنل پولیس افسر کوہاٹ عرفان طارق کے مطابق دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک کارروائی بلا تعطل جاری رکھی جائے گی، جبکہ ضلعی پولیس افسر نے بتایا کہ آپریشن فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔
ہنگو میں بڑا آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید، کارروائی فیصلہ کن مرحلے میں داخل
واپس خبروں پر
Category:
پاکستان