مہاراشٹرا طیارہ حادثہ، نائب وزیراعلیٰ سمیت چھ ہلاک

2 ماہ قبل
مہاراشٹرا طیارہ حادثہ، نائب وزیراعلیٰ سمیت چھ ہلاک

مہاراشٹرا( مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں طیارے کی کریش لینڈنگ کے دوران نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت چھ افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ ضلع پونے کے علاقے بارہ متی میں پیش آیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوا اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے میں سوار کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچ سکا۔حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم متعلقہ اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ کریش لینڈنگ کی اصل وجہ سامنے لائی جا سکے۔