میکروں کی امریکہ کی یورپ پالیسی پر شدید تنقید

2 ماہ قبل
میکروں کی امریکہ کی یورپ پالیسی پر شدید تنقید

فرانس( مانیٹرنگ ڈیسک)فرانسیسی صدر عمانویل میکروں نے یورپی اتحادیوں کے حوالے سے امریکی انتظامیہ کی پالیسیوں پر سخت تنقید کی ہے۔ ڈاووس ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے صدر میکروں نے کہا کہ امریکہ یورپ کو کمزور اور اپنا تابع بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔صدر میکروں نے مزید کہا کہ یورپ اقوام متحدہ سے وابستہ ہے اور طاقت کے قانون کی پالیسی کے خلاف پُرامن انداز میں اپنا اعتراض ظاہر کرے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ کسی نئے نوآبادیاتی طرز عمل کو قبول کرنا منطقی نہیں ہے اور یورپ کے پاس ایسے آلات موجود ہیں جو اس وقت استعمال کیے جائیں جب اس کا احترام نہ کیا جائے۔میکروں نے کہا کہ ہم غنڈہ گردی کے بجائے احترام اور سفاکیت کے بجائے قانون کی بالادستی کو ترجیح دیتے ہیں، اور عالمی تعلقات میں یورپ کو اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنے کا حق حاصل ہے۔