لاہور( ترکیہ خبر) تین روز تک رنگوں، قہقہوں اور پتنگوں سے سجی بسنت فیسٹول اپنی رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔مقررہ وقت ختم ہوتے ہی پتنگ بازی پر پابندی دوبارہ نافذ کر دی گئی اور اندرون لاہور کی فضاؤں میں موسیقی اور روشن چھتیں آہستہ آہستہ خاموش ہو گئیں۔سرکاری سرپرستی میں منائے جانے والے میلے کے آخری روز شہریوں نے امن کی شمعیں فضاؤں میں چھوڑ کر محبت، بھائی چارے اور امید کا پیغام دیا۔ تقریب میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی اور فضا دلکش مناظر سے بھر گئی۔
امن اور محبت کے پیغام کے سا تھ لاہور میں بسنت فیسٹول اختتام پذیر
1 ماہ قبل