کے پی حکومت دہشت گردی کی سہولت کاری میں ملوث ہے: خواجہ آصف

کے پی حکومت دہشت گردی کی سہولت کاری میں ملوث ہے: خواجہ آصف

پشاور( تر کیہ خبر)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس نے خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف واضح فردِ جرم پیش کر دی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والے سیاست کی آڑ نہیں لے سکتے اور صوبائی حکومت کی جانب سے پولیس کی صلاحیت بہتر نہ بنانے پر سوال اٹھایا کہ آیا وہ بزدل ہیں یا دہشت گردوں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔ وزیر دفاع نے دوٹوک الفاظ میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک و قوم کی بقا اور سلامتی سب سے مقدم ہے کیونکہ ریاست ہوگی تو ہی سیاست اور جمہوریت کا وجود باقی رہے گا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.