جماعت اسلامی کا اے پی سی میں شرکت کا اعلان، کے پی میں گورنر راج کی مخالفت
لاہور( تر کیہ خبر)جماعت اسلامی نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بلائی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت منظور کرتے ہوئے خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی لگانے کی سخت مخالفت کی ہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن اور پی ٹی آئی کے وفد کی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا گیا کہ ملک کو درپیش معاشی و سکیورٹی بحرانوں سے نکالنے کے لیے قومی اتفاق رائے اور جمہوری عمل کی بحالی ضروری ہے۔ جماعت اسلامی نے بانی پی ٹی آئی سمیت تمام گرفتار رہنماؤں اور خواتین کی صحت کے تحفظ، ان سے ملاقاتوں پر پابندی ختم کرنے اور عدالتوں کے ذریعے ان کی ضمانتوں کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔