دہشت گرد کی کوئی قسم یا درجہ بندی نہیں ہوتی اور وہ ہر صورت میں دشمن ہی ہے: مریم نواز
لاہور( تر کیہ خبر)پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ دہشت گرد کی کوئی قسم یا درجہ بندی نہیں ہوتی اور وہ ہر صورت میں دشمن ہی ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ملک و قوم کی فلاح کے لیے دیانتداری سے فرائض انجام دیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پالیسیوں کا تسلسل نہ ہونے سے پاکستان زوال کا شکار ہوا، اور اچھی گورننس کے بغیر ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب میں مضبوط اداروں، مستقل نگرانی اور مؤثر سکیورٹی اقدامات کے باعث جرائم اور ڈالہ کلچر کا خاتمہ کیا گیا ہے، جس سے صوبے میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔