کیارا اڈوانی نے بیٹی کے ساتھ پہلا پیارا لمحہ شیئر کر دیا

3 ماہ قبل
کیارا اڈوانی نے بیٹی کے ساتھ پہلا پیارا لمحہ شیئر کر دیا

ممبئی( شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کیارا اڈوانی نے ماں بننے کے بعد اپنی ذاتی زندگی کی ایک پیاری جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے، جس میں ان کی بیٹی سرایاہ ملہوترا بھی شامل ہیں۔اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ ایک میگزین کے صفحات پلٹتی نظر آ رہی ہیں، جبکہ میگزین کے سرورق پر ان کی اپنی تصویر نمایاں ہے اور بیٹی سرایاہ ان کے پاس بیٹھی ہوئی ہے۔ویڈیو میں کیارا اڈوانی اپنی بیٹی سے محبت بھرے انداز میں کہتی ہیں، "تم ماما کا میگزین پڑھنا چاہتی ہو؟ چلو دیکھتے ہیں ماما کہاں ہیں۔" جیسے ہی صفحہ پلتا ہے، ننھے ہاتھ اور بچے کی خوشگوار آواز لمحہ بھر کے لیے سنائی دیتی ہے، جس نے مداحوں کو بہت خوش کر دیا۔یہ ویڈیو کیارا اور سرایاہ کے درمیان پیار بھرا رشتہ دکھانے کے ساتھ ساتھ اداکارہ کی مداحوں سے قربت کا بھی مظہر ہے۔