خواجہ آصف سعودی عرب پہنچے، ورلڈ ڈیفنس شو میں شرکت

1 ماہ قبل
خواجہ آصف سعودی عرب پہنچے، ورلڈ ڈیفنس شو میں شرکت

اسلام آباد( ترکیہ خبر) وزیر دفاع خواجہ آصف سعودی حکومت کی دعوت پر سرکاری دورے کے لیے ریاض پہنچ گئے، جہاں وہ ورلڈ ڈیفنس شو میں شرکت کریں گے۔ریاض ایئرپورٹ پر سعودی حکام اور پاکستان کے سعودی عرب میں تعینات سفیر نے وزیر دفاع کا استقبال کیا۔ذرائع کے مطابق دورے کے دوران خواجہ آصف اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے جن میں دوطرفہ دفاعی تعاون، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے اور مشترکہ تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔