اسلام آباد( ترکیہ خبر) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے حوالے سے اہم اجلاس جاری ہے، جس میں سیاسی اور عسکری قیادت شریک ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سید عاصم منیر سمیت دیگر اعلیٰ حکام موجود ہیں، جہاں مشرق وسطیٰ کی صورتحال، توانائی بحران اور دیگر اہم امور پر غور کیا جا رہا ہے۔اجلاس میں امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے ممکنہ تصفیے کے لیے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آج شام صدر مملکت آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال، امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ اور توانائی بحران پر بات چیت ہوگی۔مزید بتایا گیا ہے کہ اس ملاقات میں موجودہ صورتحال پر حکومتی اور اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے، سکیورٹی صورتحال اور پاکستان کے آئندہ لائحہ عمل سے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، مشرق وسطیٰ صورتحال اور توانائی بحران پر غور
1 ہفتے قبل