راولپنڈی( ترکیہ خبر)راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات کرائی گئی۔ ذرائع کے مطابق یہ ملاقات طے شدہ شیڈول کے تحت ہوئی جس کے دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات سے قبل بشریٰ بی بی نے اپنے اہل خانہ سے بھی الگ سے ملاقات کی۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران گھریلو معاملات اور موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔بتایا گیا ہے کہ فیملی ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے علاج اور صحت سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ اہل خانہ نے علاج کے حوالے سے پیش رفت اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔جیل حکام کے مطابق ملاقات جیل قواعد و ضوابط کے تحت کرائی گئی اور مقررہ وقت مکمل ہونے پر اختتام پذیر ہوئی۔ مزید پیش رفت سے متعلق سرکاری سطح پر کوئی تفصیلی بیان جاری نہیں کیا گیا۔