کراچی: امریکی قونصلیٹ کے اطراف سیکیورٹی سخت، کچھ راستے بند

1 ماہ قبل
کراچی: امریکی قونصلیٹ کے اطراف سیکیورٹی سخت، کچھ راستے بند

کراچی( ترکیہ خبر) شہر قائد میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر امریکی قونصلیٹ کے اطراف سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور رینجرز و پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ امریکی قونصلیٹ جانے والے کچھ راستے آج چوتھے دن بھی بند ہیں۔ٹریفک پولیس کے مطابق پی آئی ڈی سی چوک سے ایم ٹی خان روڈ کے راستے سلطان آباد جانے والی سڑک کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ہے جبکہ ٹاور سے مائی کلاچی جانے والی سڑک بھی تاحال بند ہے۔ تاہم بوٹ بیسن سے مائی کلاچی جانے والی سڑک چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھول دی گئی ہے۔شہر کی مرکزی سڑکیں، بشمول شارع فیصل اور ایم اے جناح روڈ، سمیت دیگر شاہراہوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔